انرجی ڈرنکس، سگریٹس اور ڈبل کیبن گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

آج پی ٹی آئی حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے لیے 7294.9 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔
بجٹ میں ایکسائز ڈیوٹی 65 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی ہے، انرجی ڈرنکس پر ایکسائز ڈیوٹی 13 فیصد سے بڑھا کر اب 25 فیصد ہوگئی ہے۔
سگریٹ پینے والوں کے لیے بھی بری خبر ہے۔ الیکٹرانک سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ہوا ہے، درآمدی سگریٹ، بیڑی اور سگار میں اضافہ ظاہر ہوگا۔
دوسری جانب ڈبل کیبن پک اپ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے لیے اسکول فیس پر ٹیکس کی شرط ختم کر دی گئی ہے، ٹیکس ناہندگان کے لیے اسکول فیس پر ٹیکس کی شرط برقرار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔