اردوان کا بڑا اعلان، 7 ماہ کی تنخواہ دان
انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ’کورونا وائرس فنڈ‘ کا اعلان کردیا اوراس سلسلے میں پہل کرتے ہوئے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرا دی ۔
اس ضمن میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صدر اردوان نے ترکی میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے قومی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ، ساتھ انہوں نے اس فنڈ کے لیے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ عطیہ کی جب کہ کابینہ کے ارکان بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔
اس موقع پر صدر اردوان نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کم آمدنی والے افراد کے لیے ملک بھر میں ’’ہم ایک دوسرے کے لیے خود کافی ہیں”کے عنوان سے قومی یکجہتی مہم کی شروعات بھی کی۔