اداکار عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے

معروف اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف ریلیز کردیا ہے۔ عمران عباس نے انسٹاگرام اور ٹویٹر پرقصیدہ بردہ شریف سے متعلق تصویر اور پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ اطلاع دی۔

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ان کی پہلی ڈائریکشن میں تیار کردہ ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر موجودہے۔ انہوں نے لکھا کہ اب قصیدہ بردہ شریف کو یو ٹیاب پر پیش کردیا گیا ہے۔

 

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے اپنی ویڈیو دیکھنے، قصیدہ بردہ شریف کو پسند کرنے اور چینل سبسکرائب کرنے کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ وہ مداحوں کی محبت اور تعاون کے منتظر رہیں گے۔

عمران عباس کا نیا کلام ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔ ان کا ریلیز کردہ قصیدہ بردہ شریف مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

یو ٹیوب پر ریلیز کردہ عمران عباس کے پڑھے ہوئے قصیدہ بردہ شریف کا دورانیہ 5 منٹ ایک سیکنڈ ہے۔ عمران عباس نے اس ویڈیو میں نہ صرف اپنی آواز کا جادوجگایا ہے بلکہ قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو ڈائریکشن اور پروڈکشن بھی خود کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔