اترپردیش حکومت کامتعصبانہ اقدام، کورونا ہاٹ اسپاٹ کے نام مساجد سے منسوب!
نئی دہلی: کورونا بحران نے مودی سرکار کی انتہاپسندی کو پھر عیاں کر دیا۔
اترپردیش کی حکومت کا متعصبانہ اقدام، یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار نے لکھنؤ میں مساجد کے نام پر کورونا ہاٹ اسپاٹ کے نام رکھ دیے۔ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے لکھنؤ میں 18 میں سے آٹھ کورونا ہاٹ اسپاٹ کو مساجد کے نام سے منسوب کیا ہے۔ مساجد کے نام سے منسوب علاقوں کے نام یہ ہیں۔ مسجد علی جان چھاؤنی ، وزیر گنج پولیس اسٹیشن کے ماتحت محمدی مسجد ، تھانہ صدرباغ پولیس اسٹیشن کے تحت پھول باغ مسجد اور نذر باغ مسجد ، شاہدیت گنج تھانہ کے تحت محمدیہ مسجد کے قریب کا علاقہ ، تاکتورہ اسٹیشن کے تحت پیر مکہ مسجد کے قریب کا علاقہ ، تریوی نگر نگر ، گڈمبہ اسٹیشن کے تحت راجولی مسجد شامل ہیں۔ بھارتی مسلمانوں میں اس پر خاصا غم و غصہ پایا جاتا ہے۔