آغا خان اسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل روک دیا گیا

کراچی: کراچی کے اسپتال آغا خان میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل کچھ وقت کے لئے روک دیا گیا ہے،اہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے لیکن گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے نئے ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے،۔تفصیلات کے مطابق آغا خان اسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔کراچی کے جن اسپتالوں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کی سہولت موجود ہے ان میں آغا خان اسپتال بھی شامل ہے۔لیکن اب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔جبکہ مزید مریضوں کے داخلے پر بھی عارضی پابندی عائد کردی ہے

۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔