آج رات چاند کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟

دنیا بھر میں آج پنک سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سال 2020 کا چوتھا سپر مون ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند کے حسن کو چار چاند لگیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند اور زمین کا فاصلہ معمول سے کم ہوگا۔
سپر مون کو پنک سپر مون کا نام اپریل میں کھلنے والے پھولوں کی نسبت سے دیا گیا ہے۔
پاکستان میں پنک سپرمون بدھ کی صبح 7:30 بجے ہوگا، سورج نکلے ہونے کی وجہ سے سپرمون دکھائی دینے کے امکانات کم ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔