آئی ایم ایف کا بڑا اعلان، پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے ایک سال تک منجمد

نیویارک: آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کیلیے منجمد کردیے ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا اور قرضے منجمد کرنے کا مقصد متاثر ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔