کورونا نے بھارتی معیشت کی چولیں ہلادیں

نئی دہلی: کورونا وبا سے بھارتی معیشت ڈھے گئی، معاشی ماہرین نے رواں اور آئندہ برس معاشی شرح نمو منفی اعشاریوں میں رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بھارتی معیشت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، اس کی معاشی شرح نمو 11 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں بھارت کی معاشی شرح نمو 3.1 فیصد رہی تھی، اب دوسری سہ ماہی میں بھارت کی شرح نمو میں مزید کمی کا امکان ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بھارت میں تعمیرات اور صنعتی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے جب کہ بے روزگاری بھی بڑھی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق رواں سال اور آئندہ برس بھی بھارت کی معاشی شرح نمو منفی 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی معیشت پہلے ہی شدید دھچکوں کا شکار تھی، اب کورونا وبا نے اس پر ایک اور کاری ضرب لگائی ہے۔
2019 میں بھارتی معیشت کی شرح نمو 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، گزشتہ برس جولائی تا ستمبر بھارتی معاشی شرح نمو ساڑھے 4 فیصد رہی۔ گزشتہ برس بھارت میں بے روزگاری کی شرح بھی 40 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی تھی۔ آٹو سیکٹر میں بھی بے انتہا سست روی اور صارفین کی قوت خرید میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔