کورونا مریض 94 ہزار کے قریب، ایک روز میں ریکارڈ 97 جاں بحق، کُل 1935 اموات
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 تک جاپہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 97 مریض انتقال کرگئے۔
کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 93 ہزار 983 اور اموات کی تعداد 1935 ہوگئی ہے جب کہ 32 ہزار 581 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں 34 ہزار 889، پنجاب میں 35 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 459، بلوچستان میں 5 ہزار 776، اسلام آباد 4 ہزار 323، آزاد کشمیر میں 345 اور گلگت بلتستان میں 897 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 60 ہزار 508 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔