کراچی میں ہیٹ ویو کا اندیشہ ختم

کراچی: شہریوں کے لیے خوش خبری کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا۔
محکمہ موسمیات نے سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل نہ ہونے کی وجہ سے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہیٹ ویو کا خطرہ اب ختم ہوگیا۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق ہیٹ ویو کی علامات کو ظاہر کرنے والی علامات معدوم ہوگئی ہیں، بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز نہیں ہورہیں لہٰذا ان علامات کی بناء پر کہہ سکتے ہیں کہ شہر میں ہیٹ ویو کا اب امکان ختم ہوگیا۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے مزید کہا کہ اگلے دو روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہ سکتا ہے تاہم سمندری ہواؤں کی بندش کے امکانات نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں موسم گرم و خشک رہنے اور جزوی ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔