چین: کورونا کے بعد ہنٹا وائرس نے کھلبلی مچا دی، ایک ہلاکت

بیجنگ: چینی شہر ووہان میں جنم لینے والے کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری تھیں کہ اب "ہنٹا” نامی ایک اور خوف ناک وائرس سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی صوبے یونان میں ہنٹا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اس کے متاثرین بھی سامنے آئے ہیں۔
اس خبر نے چین سمیت پوری دنیا میں سراسیمگی پھیلا دی ہے۔
ماہرین کے مطابق ہنٹا وائرس چوہوں اور اسی نسل کے جانوروں کے ذریعے پھیلتا ہے اور انسانوں میں سانس کی بیماری کا باعث بنتا ہے، جس سے موت بھی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 197 ممالک تک پھیل گیا اور اب تک اٹھارہ ہزار افراد اس کا شار بن چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔