موسلادھار بارش نے شہر میں تباہی مچا دی، نظام زندگی شدید متاثر
کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بارش نے تباہی مچا دی، مسلسل بارش نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا، سڑکیں تالاب کا منظرپیش کررہی ہیں۔
کئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش کے بعد شہر کی حالت دگرگوں ہے، نشیبی علاقوں میں پانی باہر گیا ہے، لاکھوں افراد دفاتر اور گھروں میں پھنس گئے۔ ریلیف کا کام سست روی کا شکار ہے۔
متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کا شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے مزید بارشوں کا پیش گوئی کی ہے، ہوا کے کم دباؤ کا ٹرف بحیرہ عرب اور جنوبی سندھ پر تاحال موجود ہے، بلوچستان سے بھی ایک ٹرف مغرب کی جانب سے داخل ہورہا ہے، ٹرف کے زیر اثر کراچی میں بادل برس رہے ہیں۔