مصر، دادی کے ڈانٹنے پر بچے کی پھندا لگاکر خودکشی
قاہرہ: دوستوں کے سامنے دس سالہ بچے کو دادی کا ڈانٹنا اتنا برا لگا کہ اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، گھر والے پورے علاقے میں بچے کو تلاش کرتے رہے اور اس کی لاش گھر کے ایک کمرے میں لٹکی ہوئی ملی۔
مصر کی کمشنری الدقھلیہ کے ایک گاؤں میں ایک دس سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، اس سے قبل جب گھر والوں نے اسے گھر میں نہ پایا تو اس کے بارے میں سب کو تشویش لاحق ہوئی جس پر اسے گھر کے سوا پورے گاؤں میں تلاش کیا گیا مگر وہ نہ ملا۔
بعدازاں ہر طرف سے تلاش میں ناکامی کے بعد تھک ہار والدین اور عزیز اقارب واہس گھر پہنچے تو گھر کے ایک بند خالی کمرے میں اس کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی ملی۔