لوئر دیر، کورونا کا مریض سامنے آنے پر پورا گائوں سیل، قرنطینہ قرار

لوئردیر: کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد لوئر دیر کا علاقہ تالاش زیارت سیل کردیا گیا، پورے گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا جبکہ ہر گلی کے باہر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔
علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 231 اسکولوں کو قرنطینہ مراکز بنادیا گیا۔ محکمہ صحت ضرورت کے وقت اسکولوں کو استعمال کرسکے گا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں مختلف لڑکوں اور لڑکیوں کے 231 اسکولوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 133 لڑکوں اور 98 لڑکیوں کے اسکول قرنطینہ میں تبدیل کیے گئے، سب سے زیادہ چارسدہ میں 28 لڑکوں کے اسکول قرنطینہ میں تبدیل کیے گئے۔ صوابی میں 25 گرلز، دیر لوئر میں 31 اور مہمند میں 15 گرلز اسکول قرنطینہ کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت اسکولوں کو بوقت ضرورت استعمال کرسکے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔