فرانس: چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پیرس: فرانس میں ماہرین نے صورتحال قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ایک روز میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی ریکارڈ تعداد سامنے آگئی،تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد نئے کیسز کی بلند ترین شرح ہے۔حکام کے مطابق نئے کیسز کی زیادہ تعداد اس وقت دارالحکومت پیرس اور مارسی میں ہے۔فرانس نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز میں یورپی ممالک میں سے سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا تاہم لاک ڈاؤن ختم کیے جانے کے بعد کورونا کیسز کی شرح بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ ملکی سطح پر لاک ڈاؤن معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہورہا ہے لہٰذا اس کی جگہ مخصوص علاقوں اور شہروں میں چھوٹے پیمانے پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔
دوسری جانب فرانسیسی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام اشاریے بتا رہے ہیں کہ کورونا وائرس ایک بار پھر پھیل رہا ہے اور اس بار عمر کی کوئی قید نہیں۔ بچے، بڑے اور بوڑھے یکساں طور پر کرونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں ساتھ ہی ماہرین نے صورتحال بے قابو ہوجانے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
خِال رہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد اب فرانس میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 43 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 30 ہزار 468 کرونا کے مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔