برطانوی وزیر اعظم روبہ صحت، آئی سی یو سے وارڈ منتقل
لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی صحت سنبھلنے لگی، انھیں آئی سی یو سے منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کو انتہائی نگہداشت یونٹ سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
ان کی صحت یابی کو قریب سے مانٹیر کی جارہا ہے اور علاج کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے باعث وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے، طبعیت بگڑنے کے باعث انھیں گزشتہ دنوں اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ کورونا برطانیہ سمیت یورپ میں پنجے گاڑ چکا ہے اور اب تک اس مرض سے یورپ اور امریکا میں ہزاروں ہلاکتیں ہوچکی ہیں، جب کہ متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔