امریکی ڈالر اُڑان بھرنے لگا، ایک روپیہ 70 پیسے مہنگا

کراچی: پاکستان بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر بلندیوں کی طرف جانے لگا، اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں بالترتیب امریکی کرنسی ایک روپیہ 70 پیسے اور ایک روپیہ 12 پیسے مہنگی ہوگئی۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعد ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے تگ و دو کررہی ہے، اس دوران امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر بڑھوتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔
26 فروری کو پاکستان میں کورونا کا پہلا کیسز آنے کے بعد امریکی ڈالر 158 روپے سے بڑھتا ہوا 167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اس دوران روپیہ تگڑا ہوا جس کے باعث امریکی کرنسی ایک مرتبہ پھر 160 کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
عیدالفطر کی 6 چھٹیوں کے بعد رواں ہفتے کے پہلے دو کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بلندی کی طرف گامزن ہے، اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 1 روپیہ 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 163 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 80 پیسے اضافے سے 161 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔