امریکا: کورونا سے ایک ہزار ہلاکتیں، ایک دن میں دس ہزار نئے مریض

واشنگٹن: امریکا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کا خطرہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ اب تک ایک ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں چار لاکھ ستر ہزار سے تجاوز کر گئی۔
امریکا میں 69 ہزار افراد میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ صرف چوبیس گھنٹے میں دس ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
یہ تعداد دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تیسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔
مجموعی طور پر اب تک اس مہلک وائرس سے 21 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔