امریکا میں کورونا وائرس کہاں سے آیا؟ حیران کن انکشافات
نیویارک: امریکا میں کورونا وائرس سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابتدا میں یہ تصور کیا جارہا تھا کہ کورونا وائرس امریکا میں چین سے آیا، مگر اب انکشاف ہوا کہ یہ وائرس کی مختلف قسم ہے۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس کے جینیاتی مواد کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں بیمار افراد کے جسم میں موجود وائرس کا تعلق چین سے نہیں۔
کیمبرج یونیورسٹی نے بھی تصدیق کی کہ امریکا اور یورپ کو متاثر کرنے والے وائرس کا تعلق چین سے نہیں، یہ اس کی الگ قسم ہے۔
ماہرین کے مطابق یہی سبب کہ یورپ کے برعکس ایشیا میں اس وائرس نے الگ انداز میں اپنا اثر دکھایا۔