آرمی چیف نے عید پاک افغان سرحد پر منائی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کرم ضلع میں پاک افغان سرحد پر فوجیوں کے ساتھ عید منائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے بات چیت کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام تیز کرنے پر فارمیشن کو سراہا اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور سرحد کی سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
آرمی چیف نے ابھرتے چیلنجز کے پیش نظرسرحدوں پر سیکیورٹی یقینی بنانےکے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہم ہر قیمت پر تمام خطرات سے پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔