آئی سی سی کی جانبداری، شعیب اختر کا اظہار ناراضی

لاہور: راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے پر برس پڑے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہا تھا کہ میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کو 3 باؤنسرز کرنے کے بعد چوتھی گیند پر آؤٹ کردیتا۔ اس بیان کے جواب میں آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ کردی، اس میں شہرہ آفاق باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن کی 2 تصاویر شیئر کی گئی تھیں، ایک میں وہ نیچے دیکھتے جب کہ دوسری میں ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سابق پیسر نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ اس نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، لگتا ہے آئی سی سی میں اب معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔