ہر عورت چھ چھ بچے پیدا کرے ، صدر نکولس مدورو

وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے چھ چھ بچے پیدا کریں۔

خواتین سے متعلق نیشنل ہیلتھ کیئر پلان کے فروع کے لیےٹی وی چینل پروگرام میں صدر مدورو نے کہا ‘خدا آپ پر رحمت عطا فرمائے کہ آپ چھ چھ ننھے منے لڑکے لڑکیوں کو پیدا کریں’۔ انہوں نے کہا کہ ہر عورت کو کم از کم چھ بچے پیدا کرنے چاہئیں۔

مسٹر گوائیڈو کے حامیوں نے صدر مدورو کے اس بیان کی سوشل میڈیا پر شدید نکتہ چینی کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے پھر آبادی بڑھانے کا مشورہ دے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ہسپتال ٹھیک سے کام نہیں کر رہے، ادویات کی قلت ہے، خوراک کی کمی ہے ، بچوں کو دودھ میسر نہیں، ملک میں بحران ہے ۔ لگتا ہے مدورو کی حکومت نفسیاتی مرض کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے جائزے کے مطابق وینزویلا کے تین میں سے ایک شہری اپنے گھر والوں کے لیے بنیادی خوراک مہیا کرانے میں دشواری کا سامنا کر رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔