گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے اس امر کی تصدیق کی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فکر کی کوئی بات نہیں، کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر آئیسولیشن اختیار کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا مقابلہ کرنا پہلے مشکل لگتا تھا، مگر اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم نے جتنی تیاریاں کررکهی اس کی وجہ سے تشویش کی کوئی بات نہیں، ہم اس بیماری کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر اپنے معمولات دوبارہ انجام دیں گے.