کینیڈا میں ’سوشل ڈسٹنسر ڈیوائس‘ تیار
مونٹریال: کینیڈا کے شہر مونٹریال میں نجی کمپنی کی جانب سے ایک "ڈیوائس "تیار کی گئی ہے جسے "سوشل ڈسٹنسر” کا نام دیا گیا ہے۔ سوشل ڈسٹنسر دفاتر میں واپس آنے پر جسمانی طور پر دوری کے لئے جدوجہد کرنے والوں کی "مدد "کرسکتی ہے۔
اس کا سائز سیل فون جتنا ہے اور یہ بیلٹ پر باندھا جا سکتا ہے۔
ڈیوائس تیار کرنے والوں کا کہنا ہےکہ ایک بارچارج ہونے کےبعد یہ "دس سے بارہ گھنٹوں "تک کام کرتی ہے اور جب بھی کوئی "دو میٹرسے کم کے فاصلے "پرآتا ہےتو اسکی لائٹیں جلنا شروع ہوجاتی ہیں اور اس میں سے ساؤنڈ چلنا شروع ہوجا تا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ ڈیوائس بنانے کا خیال اس وقت آیا جب کمپنیز اپنے عملے کو "سوشل ڈسٹینسنگ "پر عمل کرنے کاکہہ رہی تھیں۔