کیا چین نے پاکستان کو جدید ترین ٹینکس کی فراہم شروع کر دی؟
چین نے پاکستان کو وی ٹی 4 مین بیٹل ٹینکس (ایم بی ٹی) کی فراہمی شروع کردی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 2019 میں پاک آرمی آرمرڈ کور نے اپنی بکتر بند ڈویژنوں کے لیے ان چینی ساختہ ٹینکس کو منتخب کیا تھا۔
گلوبل ٹائمز میں 4 اپریل کو شایع ہونے والی رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ چین غیر ملکی خریدار کو اپنا جدید VT4 جنگی ٹینک فروخت کر رہا ہے۔
چینی سینٹرل ٹیلی ویژن نورینکو نے اپنی ایک ویڈیو میں ان ٹینکس کی ٹرکوں کے ذریعہ منتقلی کی منظر کشی کی تھی۔ اپریل 2020 کے وسط میں باؤتو میں واقع چینی فیکٹری میں مذکورہ ٹینکس کی پہلی کھیپ غیر ملکی گاہک کو ارسال کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔
گو خریدار اور سودے کی لاگت کی بابت کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، مگر غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کھیپ پاکستان ہی کو فراہم کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں منعقدہ دسویں بین الاقوامی آئیڈیاز نمائش میں معروف دفاعی تجزیہ کار، مزمل حاتمی نے پاکستانی بکتر بند بیڑے میں اضافے کے لئے مذکورہ ٹینکس کی خریدای کا اعلان کیا تھا۔
انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ VT4 مستقبل میں پاک فوج کے ہتھیاروں کا حصہ ہوگا، جب کہ الخالد II نامی اہم جنگی ٹینک تیاری کے مراحل میں ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اپ گریڈ شدہ VT4 ٹینکس اضافی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور جدید روسی ٹینکوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔