کیا میرا کورونا میں مبتلا ہیں؟ نتیجہ آگیا

سوشل میڈیا پر موضوع بحث بننے والے اداکارہ میرا کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل امریکا سے وطن واپس آنے والی اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جو سوشل میڈیا پر موضوع بن گیا۔
اب اس وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے آگیا، میرا کی رپورٹ منفی آئی ہے، وہ کورونا میں مبتلا نہیں۔
خیال رہے کہ امریکا ان ممالک میں شامل ہے، جو کورونا سے سب سے زیایدہ متاثر ہوئے۔ امریکا میں تیس ہزار سے افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
میرا نے اپنی رپورٹ کا اعلان انسٹا گرام اکائونٹ پر کیا اور خدا کا شکر ادا کیا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ میرا نیویارک میں پھنسی ہوئی تھیں، انہوں نے ویڈیو کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔