کورونا کے کاری وار، ایک روز میں 105 جاں بحق، متاثرین 1 لاکھ 8 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد/ کراچی: پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ایک ہی دن میں یہ وائرس ریکارڈ 105 افراد کی زندگیوں کو نگل گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مجموعی طور پر 7 لاکھ 30 ہزار 453 ٹیسٹ کیے جاچکے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 317 ہوگئی جب کہ 35 ہزار 18 مریض صحت یاب ہوچکے۔
سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب میں ہیں، جہاں اب تک 40 ہزار 819 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوچکی۔ اس کے علاوہ سندھ میں 39 ہزار555، خیبرپختونخوا میں 14 ہزار 6، بلوچستان میں 6 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 952، آزاد کشمیر میں 412 اور اسلام آباد میں 5 ہزار 785 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے 105 افراد لقمہ اجل بن چکے جو اب تک ایک روز میں ملک میں اس وائرس سے ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 172ہوگئی۔
ریکارڈ مریضوں کے ساتھ جانی نقصان میں بھی پنجاب کا پہلا نمبر ہے جہاں اب تک 773 افراد جاں بحق ہوچکے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 679، خیبرپختونخوا میں 587، بلوچستان میں 58، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 322 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔