کورونا وبا مزید 153 زندگیاں نگل گئی، مریض ایک لاکھ 71 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد/ کراچی: پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 666 تک پہنچ چکی ہے جب کہ مزید 153 مریض دم توڑ گئے جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 246 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6604 کیسز سامنے آگئے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہوگئی جہاں 65 ہزار 163، پنجاب میں 64 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار 790، بلوچستان میں 9 ہزار 162، اسلام آباد میں 10 ہزار 279، گلگت میں 1253، آزاد کشمیر میں 803 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کے لیے مزید 103 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 1503 ہوگئی جب کہ جولائی کے آخر تک ملک میں مزید 1500 وینٹی لیٹرز فراہم کردیے جائیں گے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 31 ہزار 681 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 10 لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جب کہ 61 ہزار 383 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔