کورونا وائرس، میسی اور رونالڈو کا بڑا اعلان
بیونس آئرس، لزبن: کورونا کی عالمی وبا کے تدارک کے لیے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورتحال میں بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی نے ایک ملین یوروز بارسلونا کے ہسپتال، کلینکس اور دوسرے میڈیکل سینٹرز پر خرچ کرنے کے لیے عطیہ کی ہے۔
دوسری جانب پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی خدمات پیش کی ہیں، ان کی جانب سے تین انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس بنائے جائیں گے، ان میں ایک 15 بیڈز پر مشتمل ہوگا جب کہ دو 10،10 بیڈز والے انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس ہوں گے۔ اس کے ساتھ لزبن میں میڈیکل کالجز میں بھی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے بھی ایک ملین یورو عطیہ دینے کا اعلان کیا۔