کورونا وائرس، لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل جاں بحق

تریپولی: لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعثزندگی کی بازی ہار گئے۔سابق وزیراعظم میں 26 مارچ کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں تھے، دو روز پہلے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
محمود جبریل 2011 میں معمر قذافی کا تختہ الٹنے والی تحریک کے سربراہ تھے اور عرب بہار کے بعد لیبیا کے پہلے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔