کورونا وائرس: لاہور ہائی کورٹ کی حکومت پر کڑی تنقید

لاہور: کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت نے غفلت کی، ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود مریضوں کو سوسائٹی میں جانے دیا۔
تفصیلات کے مطبق آج چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں فل بینچ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے معاملے پر سماعت کی، جس میں حکومت کو غفلت کا ذمے دار ٹھہرایا گیا۔
فل بینچ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کے پاس ٹھوس اعداد و شمار نہیں کہ کتنے افراد اسکریننگ کے بغیر گزرے، کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت نے غفلت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے عدالت کو بتایا کہ 13 ہزار 9 سو 94 افراد بیرون ملک سے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چودہ سو کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔
سب سے مریض پنجاب میں سامنے آئے۔ اب تک دس ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔