کورونا عفریت، سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ملک بھر میں پاک فوج طلب

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جو سول انتظامیہ کی مدد کرے گی۔
کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد اب ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سول انتظامیہ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس کے بعد سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج کے دستے اسلام آباد، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔