کورونا سے نمٹنے میں ناکافی سہولتیں، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جناب گلزار احمد نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولتوں پر پہلا از خود نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولت پر پہلا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، سیکریٹری صحت، وزارت داخلہ اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔