کورونا سے مرنے والوں کو جاں بحق یا شہید کہا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہناہے کہ کورونا کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ، اس مرض کے باعث مرنے والے افراد کے لیے جاں بحق یا شہید کا لفظ استعمال کیا جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے مساجد کو کمیونٹی سینٹر قرار دینے اور عوام سے گھروں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی درخواست کی۔
چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے درخواست کی کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہونی چاہیے۔ احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں لیکن خوف اور ڈر کا پہلو نہیں ہونا چاہیے۔