کورونا سے ایک روز میں 111 جاں بحق، متاثرین ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 اور اموات 2839 ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 111 مریض انتقال کرگئے۔
ایک دن میں مزید 25 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 22 ہزار 665 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 55 ہزار 878 کیسز رپورٹ ہوچکے۔ سندھ میں 55 ہزار 581، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار 472، بلوچستان میں 8 ہزار 327، اسلام آباد میں 8 ہزار 857، آزاد کشمیر میں 663 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 143 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2669 مریض کورونا سے صحت یاب ہوگئے جس کے نتیجے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 56 ہزار 390 ہوچکی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔