کورونا زدگان ایک لاکھ 60 ہزار سے متجاوز، 3093 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وبا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اس وائرس نے ایک روز کے دوران مزید 118 زندگیوں کے چراغ گل کردیے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 82 ہزار 12 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 59 ہزار 215 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں اس وبا سے متاثرہ سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 60 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوچکے۔ سندھ میں 59 ہزار 983، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 613، بلوچستان میں 8 ہزار 794، اسلام آباد میں 9 ہزار 637، آزاد کشمیر میں 740 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 214 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا کے باعث 118 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 93 ہوگیا ہے۔
سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 202 افراد جاں بحق ہوچکے۔ سندھ میں 916، خیبر پختونخوا میں 755، اسلام آباد میں 94، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 15 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔