کورونا زدگان 43 ہزار سےمتجاوز، 923 جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا زدگان کی تعداد 43 ہزار 168 ہوگئی جب کہ اس وبا سے923 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 925 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 87 ہزار 335 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار سے زائد لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
پنجاب میں 15 ہزار 346 ، سندھ میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 692، اسلام آباد 997، گلگت بلتستان 550 اور آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان مریضوں میں سے مجموعی طور پر 11 ہزار 922 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 30 سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 923 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 318 اموات ہوئیں، سندھ میں 277، پنجاب میں 260، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار چکا ہے، 188 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔