کورونا بحران: ہیکرز زوم صارفین کو نشانہ بنا سکتے ہیں
کورونا بحران کے بعد ہیکرز متحرک ہوگئے، گھر سے کام کرنے والے صارفین کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں لاک ڈائون کے بعد گھر سے کام کرنے کے تصور نے زور پکڑا، اداروں کی اکثریت نے اس ضمن میں زوم ایپلی کیشن ہی کو استعمال کیا۔
زوم اپنے صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کانفرنس کال کی سہولت فراہم کرتا ہے، جہاں وہ اپنی اسکرین شیئر سمیت دیگرس سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
کیوں کہ تمام اداروں میں اس ایپلی کیشن کا استعمال بڑھ رہا ہے، اس وجہ سے اس کے صارفین کا ہیکرز کا نشانہ بنانے کا خطرہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں 1,700 زوم ڈٔومین رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جن میں ایک چوتھائی گزشتہ ایک ہفتے میں رجسٹرڈ کرائے گئے۔ سائبر ماہرین ہیکرز کے متحرک ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں، کیوں کہ کئی ڈومین جعلی ہوسکتے ہیں۔
دنیا بھر میں زوم صارفین کی جانب سے اس نوع کی شکایت آنے کے بعد زوم انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
چند روز پہلے یہ خبر بھی آئی تھی کہ یہ سافٹ ویئر خفیہ طور پر صارفین کا ڈیٹا ایپل کے آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) کے ذریعے فیس بک کو فراہم کر رہا ہے۔