کورونا بحران: کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے کورونا بحران کے باعث کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا، محکمہ قانون سندھ آرڈیننس کا مسودہ گورنر کو منظوری کے لیے ارسال کرے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی خلاف ورزی پر سزا کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ آرڈیننس یکم اپریل سے پورے سندھ میں نافذ العمل ہوگا، اس کے تحت متاثرہ طبقات کو سماجی معاشی کاروباری ریلیف دیا جائے گا۔
مسودہ کے مطابق 260 یونٹ تک بجلی کا بل مکمل معاف ہوگا جب کہ 261 سے 350 یونٹس تک بجلی بل میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔
مسودہ کے مطابق 155 یونٹ تک گیس کے بل معاف کیے جائیں گے، 200 یونٹ تک گیس کے بل پر 75 فیصد رعایت ہوگی۔
مسودہ کے تحت تمام نجی اسکولز پر 20 فیصد فیس کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔