کورونا بحران اور کشمیر کی صورت حال، بلاول بھٹو کی انڈیا پر کڑی تنقید
کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا سے باہمی عالمی تعاون سے ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ بات انھوں نے برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ امیر اور وسائل رکھنے والے ممالک کو غریب اور کم وسائل والے ملکوں کی مدد کرنا ہوگی، عالمی طاقتوں کو ٹیسٹنگ کٹس اور صحت کی سہولیات کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی، عالمی طاقتوں کو اب اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔
آج بھی ایران پر پابندیاں ہیں جہاں لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے ہیں، انڈیا اب تک مقبوضہ کشمیر کو بند کیے بیٹھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 250 دن سے لاک ڈاؤن ہے اور لوگوں کے پاس کوئی سہولت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہوا ہے، ہم لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے ذریعے ہی اس وبا سے بچ سکتے ہیں۔ اٹلی اور برطانیہ جیسے ملکوں کا نظام صحت بھی کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ بیٹھ گیا ہے۔
پاکستان کی اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو مشترکہ کاوشوں کی پیشکش کی ہے، افسوس کے وفاقی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے