کراچی والوں کیلیے خوشخبری، سرکلر ریلوے کی بحالی کی خاطر ہنگامی اقدامات

کراچی: شہر قائد کے شہریوں کا انتظار ختم ہونے کے قریب ہے، اُن کے لیے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر دو دہائیوں بعد کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کردیے گئے۔


پاکستان ریلوے نے 11 بوگیاں اور 2 انجن سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچادیے ہیں، واشنگ ٹریک پر ٹرین کی دھلائی اور مینیٹننس کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ٹرین میں ایل سی ڈی، چارجنگ پوٹ کینٹین، واش روم اور پنکھوں سمیت دیگر سہولتیں بھی رکھی گئی ہیں۔
19 نومبر سے اورنگی ٹاؤن تا پپری اسٹیشن تک سرکلر ریلوے چلائی جائے گی۔ برسوں بعد کے سی آر کی بحالی سے بہتر سفری سہولت میسر آنے کی توقعات پر شہری اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق آج مخصوص روٹ پر آزمائشی طور پر ٹرین چلائی جائَے گی، جس کے بعد ٹرین کی اسپیڈ اور سفری دورانیے کا حتمی تعین کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔