کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے لیے کام کرنے والا پولیس کا اہلکار گرفتار
کراچی: ایس آئی یو پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے ایک پولیس اہل کار کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والا اے ایس آئی شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم شہزاد پرویز کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی۔
گرفتار پولیس اہل کار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن تصور کیا جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اہل کار ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے، گرفتار اہل کار کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد ہوئے۔
پولیس نے گرفتار پولیس اہل کار سے تحقیقات شروع کردیں، گرفتاری سے مزید انکشافات کی امید ہے۔