چین سے ہزیمت، بھارتی فوج بوکھلاہٹ میں مبتلا، اسلحہ قوانین تبدیل!
نئی دہلی: چین سے ملنے والی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور فوری طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کردی۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے چین کے ساتھ ملنے والی سرحد لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت فیلڈ کمانڈر کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کے بعد فیلڈ کمانڈرز کو غیر معمولی حالات میں فائرنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں چین سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اب بھارتی فوج نے قوانین میں فوری تبدیلی کردی ہے۔
بھارتی فوج کے نئے قوانین پر بات کرتے ہوئے چینی حکومت کے حمایت یافتہ خبر رساں ادارے کے ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ اگر قوانین میں تبدیلی کی بات درست ہے تو یہ چین سے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بھارت کو کسی بھی کارروائی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوج کی جھڑپ میں بھارتیوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ بھارتی فوج کو زمین پر موجود صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل آزادی دے دی ہے۔