چڑیا گھر میں فوٹو شوٹ دلہا کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے نوجوان کو اپنی شادی کی فوٹو شوٹ چڑیا گھر میں کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اسٹین لی نامی نوجوان اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے دلہن کے ساتھ رومانوی انداز میں کھڑے ہوکر تصویر بنوا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے زرافہ آگیا جو بہت زیادہ غصے میں تھا۔

نوجوان نے فوٹو شوٹ کیلی فورنیا کے علاقے مالیبو میں واقع سیڈل راک رنچ چڑیا گھر میں کروایا، چونکہ دوسری طرف جال لگا ہوا تھا اس لیے دلہا اور دلہن بے فکری کے ساتھ تصویریں بنوانے میں مگن تھے۔
زرافے نے جال کے دوسری طرف سے گردن جھکا کر دلہا کی ثقافتی پگڑی کو منہ میں دبایا اور وہ کھڑا ہوگیا۔

اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی ، صارفین دیکھ کر بہت زیادہ محظوظ ہوئے، کئی لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی یادگار ہوگئ تاہم اکثر نے مشورہ دیا کہ نوجوان اس طرح کرنے سے باز رہیں کیونکہ یہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔