پاک افغان سرحد کھل گئی، خوردنی اشیاء کے پچاس ٹرک افغانستان داخل
چمن: گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت تھی، اس پر پاک افغان سرحد پر 20 روز بعد تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاک افغان بارڈر باب دوستی یکطرفہ ٹریڈ کے لیے 20 دن بعد کھول دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 50 سے زائد خوردنی اشیاء کے ٹرک افغانستان میں داخل ہوئے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کھولی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاک افغان سرحد بند کی تھی۔