وزیراعظم کی نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: کورونا وائرس کی صورت حال میں نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لیے تیار رہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار سے گفتگو میں کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو افراتفری کی صورت حال سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں، نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لیے تیار رہیں۔
عمران خان نے کہا کہ امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے، چین میں بھی لاک ڈاوٴن کے دوران نوجوانوں نے ہی ذمے داری سے فوڈ سپلائی بحال رکھی تھی۔
معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار پرائم منسٹر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔