وزیراعظم نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال کی بنیاد رکھ دی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن اسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ کی بنیاد رکھ دی، انہوں نے کورونا آئسولیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا اور اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم آئسولیشن سینٹر کے مختلف حصوں میں بھی گئے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے عمران خان کو بریفنگ دی، کورونا سے بچاؤ کے لیے بنایا گیا آئسولیشن سینٹر 50 بستر پرمشتمل ہے۔ آئسولیشن اسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔