واہگہ بارڈر سے بھارت میں پھنسے 176 پاکستانیوں کی وطن واپسی
لاہور: کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں پھنسے پاکستانیوں میں سے مزید 176 شہری واہگہ بارڈر کے راستے واپس پہنچ گئے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیے گئے واہگہ بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا گیا اور بدھ کو بھارت سے پاکستانی شہریوں کا تیسرا قافلہ واپس ملک پہنچا۔ یہ پاکستانی بھارت کی 20 مختلف ریاستوں میں گزشتہ دوماہ سے مقیم تھے۔
بھارت سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں میں مسلمان، سکھ اور ہندو شامل ہیں، زیادہ تر ایسے ہیں جو مذہبی یاترا کے ویزے پر بھارت گئے تھے۔