ملک بھرمیں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو دکھائی دینے کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک بھر میں 24 اپریل کو چاند نظر آنے اور 25 اپریل کو پہلے روز کی پیش گوئی کی ہے۔

ترجما ن محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند جمعہ 24 اپریل کو دکھائی دینے کا قوی امکان ہے، کیوں کہ 23 اپریل کو چاند افق پر 5 ڈگری سے کم ہوگادوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23اپریل بروزجمعرات کو کراچی میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں بیک وقت ہوگے۔

اس موقع پر ملک بھر سے موصول ہونے والے شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف پلانیٹری اینڈ ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق چاند 23 اپریل کی شام دنیا میں کسی مقام سے دیکھا نہیں جا سکتا۔ 24 اپریل کی شام چاند کی عمر 35 گھنٹے اور 32 منٹ ہو گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔