معروف اسٹیج اداکار اختر شیرانی کا انتقال

کراچی: مشہور و معروف پاکستانی اسٹیج اداکار اختر شیرانی کراچی میں انتقال کرگئے۔
اختر شیرانی کی طبیعت ناساز ہونے پر متعدد اسپتال لے جایا گیا، لیکن کسی نے بھی ان کا علاج نہ کیا یوں وہ ایک نجی اسپتال کے دروازے پر دم توڑ گئے۔
اختر شیرانی نے عمر شریف کے اسٹیج شو میں مرزا کا کردار کیا تھا جب کہ اس کردار سے انہیں خوب شہرت ملی تھی۔اختر شیرانی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1971 میں کیا تھا جبکہ انہیں بکرا قسطوں میں مرزا کے کردار سے شہرت ملی تھی۔انہوں نے امریکہ، کینیڈا، لندن اور ابو ظہبی میں بھی پرفارمنس دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔